گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم کانفرنس (جی آئی جے سی) تحقیقاتی اور ڈیٹا صحافیوں کا ایک اولین بین الاقوامی اجتماع ہے، جو ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ 2023 میں، یہ کانفرنس 19 سے 22 ستمبر تک سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں منعقد ہوگی، اور اس کی مشترکہ میزبانی جی آئی جے این، لینیس یونیورسٹی میں فوجو میڈیا انسٹی ٹیوٹ، اور فاریننگ گراونڈے جرنلیسٹر، سویڈن کی تحقیقاتی صحافیوں کی قومی تنظیم کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقام عالمی معیار کا سویڈش نمائش اور کانگریس کا مرکز ہے۔
جی آئی جے سی 23، 150 سے زیادہ جدید ترین پینلز، ورکشاپس، اور نیٹ ورکنگ سیشنز، سرحد پار تعاون اور آن لائن تلاش سے لے کر ڈیٹا کے جدید تجزیہ تک پیش کرے گا۔ آپ کو موسمیاتی تبدیلی، جمہوریت کے لیے خطرہ، ڈیٹا جرنلزم، جرائم اور بدعنوانی، تدریس و تربیت، اور پائیداری کی حکمت عملیوں پر خصوصی ٹریکس ملیں گے — علاوہ ازیں تازہ ترین حفاظتی نکات اور 100 ممالک سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نیٹ ورک اور تعاون کرنے کا موقع۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ فیلڈ میں بہترین صحافیوں سے جدید ترین ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔
ہمارے سپانسرز اور شراکت داروں کے تعاون سے، یہ کانفرنس ترقی پذیر اور منتقلی ممالک میں قائم اور امید افزا صحافیوں، اور حق رائے دہی سے محروم کمیونٹیز کے صحافیوں کے لیے، اس باوقار تقریب میں شرکت کے لیے 150 سے زیادہ فیلو شپس پیش کر رہی ہے۔ مقابلہ سخت ہے، لہذا آپ کو ہمیں اس بات پر قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ جی آئی جے سی 23 کی پیش کردہ تربیت کا بھرپور استعمال کریں گے۔
نوٹ: کانفرمس میں شمولیت کے لیے انگریزی زبان میں روانی ضروری ہے، کیونکہ کانفرنس کے پینل اور ورکشاپس انگریزی میں منعقد کی جائیں گی۔ براہ کرم اپنی فیلوشپ کی درخواست انگریزی میں جمع کروائیں۔
درخواست کی آخری تاریخ: فروری 28، 2023۔ کامیاب ساتھیوں کو 1 مئی 2023 تک ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا.
The post جی آئی جے این کے عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس میں شرکت کے لیے فیلوشپس appeared first on Global Investigative Journalism Network.